مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں مغربی الجلیل کی صیہونی چھاونی "لیمان" کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری طرف لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوجی بیس حانیتا کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے صیہونی فوج کی طرف سے عام شہریوں اور مکانات کو نشانہ بنانے کے جواب میں صیہونی بستیوں آویم اور المطلہ کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے گائیڈڈ میزائل کا ہدف قرار پانے سے صیہونی فوجی بیرک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
المیادین کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ "الناقورہ" علاقے میں صہیونی بستی جل العالم میں میزائل گرنے سے آگ لگ گئی۔
دوسری طرف صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ٹینکوں نے لبنانی حزب اللہ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور توپ خانے نے جنوبی لبنان کے قصبے کفرکلا پر گولہ باری کی اور صیہونی رجیم کے ڈرونز نے یارون بستی میں ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ